اسلام علیکم ! بہت تحقیق اور سوچ و بچار کے بعد میں یہ بات کہنے جا رہا ہوں کہ ہم کتنے بے بس نکمے اور نالائق ہیں ہم کتنے لاچار ہیں۔ مجبور بے کس بے سہارا ہیں۔ اتنے مجبور ہیں کہ ہم اپنی ایک سانس تک اپنی مرضی سے نہیں لے سکتے اپنا ہاتھ اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں لے جا سکتے چل پھر نہیں سکتے۔ کیوں ؟
کیونکہ ہم کچھ بھی نہیں ہم صفر ہیں تو اگر ہم کچھ نہیں کر سکتے ہمارے ہر کام کے پیچھے کسی کی مرضی ہے تو وہ کون ہے ؟ جس کی مرضی سے ہم ہر کام کرتے چلتے پھرتے ہیں کھاتے پیتے سانس لیتے ہیں۔ وہی تو سب کچھ ہے جس کے تابع ہمارا بچپن سے لیکر بڑھاپا اور آخر مر جانا ہے۔
وہی ہے ذات جو کسی کے تعارف کی محتاج نہیں اور نہ ہی ہماری تعریفیں اس کی رحمتوں کو سمیٹ سکتی ہیں۔ اس کی رحمتوں کے دریا بہت وسیع و عریض ہیں۔ اور یہ الحمداللہ بھی اس کی اسی رحمت پر کہہ رہا ہوں کہ جس کی وجہ سے آج میں مسلمان ہوں میں محمدی ﷺ ہوں۔ میرا کیا زور تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھے کسی غیر مسلم کے گھر پیدا کر دیتے میں کیا کر سکتا تھا ؟
آخر میں میں اپنے قارئیں سے التماس کروں گا کہ ہمہ وقت اس ذات کا شکریہ ادا کیا کریں جس نے اپنی رحمت سے ہم کو مسلمان اور ایمان والے بنایا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ عطا فرما دیں اور دینِ اسلام پر اپنی زندگی گزار کر ایمان پر موت دیں۔
والسلام

0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔