Dec 26, 2014

غسل کی کتنی اقسام ہیں؟

جواب: غسل کی تین اقسام ہیں
   
غسلِ فرض

درج ذیل صورتوں میں غسل فرض ہو جاتا ہے 
جنبی کے لیے۔
عورت کا حیض و نفاس سے فارغ ہونے کے بعد۔
شہوت کے ساتھ منی کا نکلنا۔
 
غسلِ مسنون

درج ذیل امور کی ادائیگی کے لیے غسل کرنا سنت ہے
 
جمعہ کی نماز کے لیے

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

اَلْغُسْلُ يَوْمَ الجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَی کُلِّ مُحْتَلِمٍ.

بخاری، الصحيح، کتاب الجمعة، باب الطيب للجمعة، 1 : 300، رقم : 840

’’ہر بالغ پر جمعہ کا غسل لازم ہے۔‘‘
 
عیدین کی نماز کے لیے

ابن ابی شيبة، المصنف، 1 : 500، رقم : 5771

حج یا عمرہ کا احرام باندھنے کے لیے۔

ترمذی، الجامع، أبواب الحج، باب ماجاء في الاغتسال عند الإِحرام، 2 : 181، رقم : 830
 
حج کرنے والوں کے لیے میدان عرفات میں زوال کے بعد

ابن ابی شيبة، المصنف، 2 : 68
 
غسلِ مستحب

درج ذیل امور کے لیے غسل کرنا مستحب ہے
  • جو آدمی پاکیزگی کی حالت میں مسلمان ہوا ہو۔
  • جو بچہ عمر کے اعتبار سے بالغ ہو۔
  • جو شخص جنون کے عارضہ سے صحت یاب ہوا ہو۔
  • نشتر لگوانے کے بعد۔
  • میت کو غسل دینے کے بعد۔
  • شبِ برات میں عبادت کے لیے۔
  • لیلۃ القدر میں بطورِ خاص عبادت کے لیے۔
  • مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے لیے۔
  • مدینہ طیبہ میں داخل ہونے کے لیے۔
  • قربانی کے دن مزدلفہ میں ٹھہرنے کے لیے۔
  • طوافِ زیارت کے لیے۔
  • سورج گرہن کی نماز کے لیے۔
  • نمازِ اِستقاء کے لیے۔
  • خوف کے وقت۔
  • دن میں سخت اندھیرے کے وقت۔
  • تیز آندھی کے وقت۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Ads