اھل حدیث
اہل حدیث کا عقیدہ
اہل حدیث کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن کے بعد حدیث کو اپنی زندگی کا مشعل راہ
بنایا جائے اگرکسی معاملہ میں قرآن و حدیث سے مسئلہ کی وضاحت نہ ہو تو
مجتہدین، کے اجتہادات کو دیکھا جائے کہ جس کا اجتہاد، قرآن اور حدیث کے
زیادہ نزدیک ہے اسے لےلیا جائے جو نا موافق ہو اسے رد کردیا جائے۔ اہل حدیث
کے نزدیک خبر احاد عقائد ، احکام اور مسائل میں حجت ہے جبکہ حدیث کی
متابعت (یعنی اطاعت) قرآن کی آیات کے اتباع کے برابر ہے ۔ اس سلسلے میں
قرآن کریم کی سورت النجم کا حوالہ بھی دیا جاتا ہے : وَمَا يَنطِقُ عَنِ
الْهَوَى ، إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى (ترجمہ: اور نہیں بولتا ہے وہ
اپنی خواہشِ نفس سے، نہیں ہے یہ کلام مگر ایک وحی جو نازل کی جارہی ہے۔
قرآن سورہ النجم آیت 3 تا 4)۔ آج کل ہندوستان اور پاکستان میں اہل حدیث سے
مراد اس گروہ کی جاتی ہے کہ جو حنبلی سے قریب ہیں لیکن کسی ایک امام کی
پیروی کا دعویٰ نہیں کرتے۔
جاری ہے
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔