Dec 14, 2014

جشن عید میلادالنبی ﷺ کی اصل حقیقت

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 12 ربیع الاول کے بارے میں سب مسالک کا اتفاق ہے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا دن ہے اس دن پہلی عید منانے والا اربل کا بادشاہ ,ملک مظفر ،ایک شیعہ تھا جس نے 650 ہجری میں پہلی دفعہ یہ عید منائی تاکہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آڑ میں رافضی شیعہ عقائد کی ترویج کی جا سکے۔
کتاب
البدایہ والنہایہ۔
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اور صحابہ رضی اللہ عنہم کی زندگی میں کئی بار آیا لیکن کسی نے عید نہیں منائی۔آج اسے اسلام کا حصہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
جس نے ہمارے دین میں ایسا کام ایجاد کیا جو ہمارے دین میں نہیں تھا تو وہ مردود ہے
صحیح البخاری
حدیث 2142
یادرہے کہ اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
شفاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی ممکن ہے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Ads