Dec 5, 2014

عظیم سبق

استاد نے کمرے میں داخل ہوتے ہی ایک لفظ کہے بغیر
بلیک بورڈ پر ایک لمبی لکـــیر کھینچی۔
پھر اپنا رخ طلباء کی طرف کرتے ہوئے پوچھا
تم میں سے کوئی ایسا لڑکا کھڑا ہو جو اس لائن کو بغیر چھوئے چھوٹا کر دے

سب طلباء سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ یہ کیسا سوال ہوا سب کہ ذہن میں نفی چل رہی تھی کہ اتنی دیر میں کلاس کا ذہین طالب علم کھڑا ہوا 
سر آپ نے لکیر کو ہاتھ بھی نہیں لگانے دینا اور چھوٹا بھی کرنا ہے یہ ممکن نہیں ہئ
باقی طلباء نے بھی اس کی ہاں میں ہاں ملائی


استاد نے گہری نظر سے دیکھا اور بلیک بورڈ پر ایک اور لائن لگائی جو اس لائن سے تھوڑا بڑی تھی۔

جس کے بعد سب نے دیکھ لیا تھا کہ استاد صاحب نے لائن کو ہاتھ لگائے بغیر ہی لائن کو چھوٹا کر دیا تھا ۔
طلباء نے آج اپنی زندگی کا سب سے بڑا سبق سیکھ لیا تھا کہ

دوسروں کو نقصان پہنچائے بغیر 

ان کو بدنام بے عزت کیئے بغیر
ان سے حسد کیئے بغیر
ان سے الجھے بغیر

ان کو چھوئے بغیر
بھی ہم ان سے آگے نکل سکتے ہیں۔۔۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Ads