Dec 14, 2014

کیا ماں کا قرض اتارا جاسکتا ہے ؟

ﺍﯾﮏ بیٹا پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بن گیا،شادی کے بعد بہو کو ساس سے شکایت رہنے لگی، لوگوں کو بتاتے ہوئے اسے شرم آتی ﮐﯽ ﯾﮧ ﺍﻥ ﭘﮍﮪ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺳﺎﺱ ﮨﮯ،
پھر بیٹے نے ایک دن ماں سے کہا، ماں میں اب اس قابل ہوگیا ہو کہ کوئی بھی قرض اتار سکتا ہو، اس لئے اب آپ مجھ پر کئے گئے اخراجات کا حساب بتادو میں سود سمیت لوٹادونگا، پھر ہم الگ -الگ
ﻣﺎﮞ کچھ نا بولی، رات ہوئی سب سوگئے، ماں نے ایک برتن میں پانی لیا اور جہاں بیٹا سورہا تھا اس کے نزدیک پانی ڈال دیا، بیٹا پریشان ہوکر اٹھ بیٹھا اور ماں سے پوچھا آپ نے میرا بستر کیوں گیلا کیا ؟؟
ماں بولی بیٹا تو نے حساب مانگا تھا، میں ابھی ایک رات کا حساب لے رہی تھی ،جانے کتنی ہی ایسی راتیں میں نے جاگ کر گزاری ہیں، جب تو بستر گیلا کردیتا تھا،
ماں کی اس بات نے بیٹے کے دل کو جھنجوڑ کر رکھ دیا، وہ ساری رات سوچتا رہا شائد اسے احساس ہوگیا تھا کہ ماں کا قرض نہیں اتارا جاسکتا۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Ads