Dec 17, 2014

حلال رزق

عن ابی ھریرہ رضی اﷲ عنہ قال: قال رسول اﷲ : ان اﷲ تعالیٰ طیب لا یقبل الا طیبا وان اﷲ امر بالمؤمنین بما امر بہ المرسلین۔ فقال تعالیٰ: ]یاایھا الرسل کلوا من الطیبات واعملوا صالحا[ وقال تعالیٰ: ]یاایھا الذین امنوا کلوا من طیبات ما رزقناکم [ ثم ذکر الرجل یطیل السفر اشعث اغبر یمد یدیہ الی السماءیا رب یا رب، و مطعمہ حرام، ومشربہ حرام، وملبسہ حرام، وغذی بالحرام، فانی یستجاب (رواہ مسلم)۔

”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: ”بے شک اللہ تعالیٰ پاک ہیں اور وہ صرف پاکیزہ چیز کو ہی قبول کرتے ہیں اور بے شک اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو وہی حکم دیا ہے جو رسولوں کو دیا ہے“۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ”اے میرے رسولو! پاکیزہ چیزیں کھائو اور اچھے عمل کرو“۔
اور اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان سے فرمایا:”اے ایمان دارو! ہم نے تمہیں جو پاکیزہ چیزیں دی ہیں ان میں سے کھائو“۔
اس کے بعد آپ نے اس شخص کا ذکر کیا جو طویل سفر کرے، اس کے بال پراگندہ اور خود غبار آلود ہو وہ آسمان کی طرف ہاتھ اُٹھا اُٹھا کر یارب یارب کہے مگر اس کی حالت یہ ہو کہ اس کا کھانا، پینا، لباس اور غذا ہر چیز حرام ہو تو اس کی دُعا کیسے قبول ہو؟“ (مسلم)۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Ads